سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امتیازی خصوصیات
حدیث نمبر: 3220
- (أعطيتُ ما لم يُعْطَ أحدٌ من الأنبياء. فقلنا: يا رسول الله! ماهو؟ قال: نُصِرْتُ بالرُّعبِ، وأُعطيتُ مفاتيحَ الأرض، وسُمّيتُ أحمدَ، وجُعلَ الترابُ لي طهوراً، وجُعلت أمّتي خير الأمم).
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایسی چیزیں بھی عطا کی گئیں جو ( مجھ سے پہلے) کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔“ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”( لوگوں پر میرا) رعب ( ڈال کر) میری مدد کی گئی ہے، مجھے زمین کی چابیاں عنایت کی گئیں ہیں، میرا نام احمد رکھا گیا ہے، مٹی کو میرے لیے پاک کرنے والا بنا دیا گیا ہے اور میری امت کو بہترین امت قرار دیا گیا ہے۔“