سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
آپ صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ کرنے والے تھے، نہ کہ تکلیف دینے والے
حدیث نمبر: 3205
-" إن الله أرسلني مبلغا ولم يرسلني متعنتا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ نے اپنی بیویوں کو یہ نہیں بتلانا کہ میں نے آپ کا انتخاب کر لیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے تبلیغ کرنے والا بنا کر بھیجا ہے، نہ کہ تکلیف دینے والا (اور پریشان کرنے والا)۔“