Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
اگر ابوجہل، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن روندتا تو
حدیث نمبر: 3203
- (لو فَعَل (يعني: أبا جهل) ؛ لأَخذتْه الملائكة عِياناً، ولو أنّ اليهود تمنَّوُا الموت، لماتُوا).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ابوجہل نے کہا: اگر میں نے (محمد صلی اللہ علیہ و سلم) کو دیکھا تو اس کی گردن روند دوں گا۔ اسے کہا گیا کہ وہ (محمد صلی اللہ علیہ و سلم) ہے۔ وہ کہنے لگا: مجھے تو نظر نہیں آ رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ ایسا کرتا تو فرشتے اس کو سب کے سامنے پکڑ لیتے، اگر یہودیوں نے موت کی تمنا کی ہوتی تو وہ مر جاتے۔