سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا حساب و کتاب سب سے پہلے ہو گا
حدیث نمبر: 3193
-" نحن آخر الأمم، وأول من يحاسب، يقال: أين الأمة الأمية ونبيها؟ فنحن الآخرون الأولون".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم سب سے آخری امت ہیں، لیکن سب سے پہلے حساب کتاب ہمارا ہو گا۔ وہاں کہا جائے گا: امت امیہ اور اس کا نبی کہاں ہیں؟ ہم (دنیا میں) آخر میں آنے والے ہیں (لیکن آخرت میں) سب سے پہلے حساب دینے والے ہوں گے۔“