سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت تھے
حدیث نمبر: 3185
- (إنِّي لم أُبعَث لعّاناً، وإنما بعثتُ رحمةً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! مشرکوں کے حق میں بددعا کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے لعنت کرنے والا نہیں، رحمت والا بنا کر بھیجا گیا۔“