Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
اٹھتے، بیٹھتے اور لیٹتے وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر ہونا چاہیے، وگرنہ . . .
حدیث نمبر: 3159
-" ما من قوم يقومون من مجلس لا يذكرون الله فيه إلا قاموا على مثل جيفة حمار وكان عليهم حسرة يوم القيامة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی قوم کسی ایسی مجلس سے اٹھتی ہے جس میں انہوں نے اللہ کا ذکر نہیں کیا ہوتا تو وہ مردار گدھے جیسی چیز سے اٹھتی ہے اور وہ مجلس قیامت کے روز ان کے لیے حسرت کا باعث ہوگی۔