سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
تعویذ
حدیث نمبر: 3122
-" من علق تميمة فقد أشرك".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جماعت (بیعت کرنے کے لیے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نو (۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک سے نہ لی۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے نو (۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک کو ترک کر دیا (کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تعویذ لٹکایا ہوا ہے۔ اس نے اپنا ہاتھ داخل کیا اورتعویذ کاٹ دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لی اور فرمایا: ”جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا۔“