سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
شب قدر کی دعا
حدیث نمبر: 3070
- (قُولي (وفي رواية: تقولين): اللهم! إنك عفوٌّ تحبُّ العفو؛ فاعف عني).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ذرا بتائیے کہ اگر مجھے شب قدر کا پتہ چل جائے تو مجھے اس میں کون سی دعا مانگنی چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(یہ دعا پڑھا کر): اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، سو مجھے معاف فرما دے۔“