سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
ادائیگی قرض کی دعا
حدیث نمبر: 3069
-" اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك".
ابووائل کہتے ہیں ایک آدمی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے امیر المؤمنین! میں اپنی مکاتبت سے عاجز آ گیا ہوں، آپ میری مدد کریں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھادوں، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائے، اگر تجھ پر صیر پہاڑ کے برابر دیناروں کا قرضہ وغیرہ بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ ادا کر دے گا؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، (ضرور سکھائیے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ دعا پڑھا کر: اے اللہ! مجھے حرام مال سے بچا کر اپنے حلال (رزق) سے کفایت کر دے اور اپنے فضل سے مجھے دوسروں سے غنی کر دے۔“