سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
مبتلائے مصیبت یونس علیہ السلام کی دعا پڑھے
حدیث نمبر: 3047
-" ألا أخبركم بشيء، إذا نزل برجل منكم كرب أو بلاء من بلايا الدنيا دعا به يفرج عنه؟ فقيل له: بلى، فقال: دعاء ذي النون: لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين".
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ بتلا دوں کہ جب کسی رنج و الم اور ابتلا و آزمائش میں مبتلا آدمی اسے پڑھے تو اس کی تکلیف دور ہو جائے؟“ کہا گیا: کیوں نہیں (ضرور بتلائیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مچھلی والے سیدنا یونس علیہ السلام کی دعا ہے، «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» ”نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، تو پاک ہے، بلاشبہ میں ظالموں میں سے تھا“ (سورہ انبیاء: ۸۷)۔“