Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
فرشتوں کی دعائیں کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟ کسی کی عدم موجودگی میں اس کے حق میں کی گئی دعا مقبول ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3013
-" إذا دعى الغائب للغائب، قال له الملك: ولك بمثل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی (‏‏‏‏اپنے مسلمان بھائی) کے لیے پیٹھ پیچھے دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس کے لیے (‏‏‏‏دعا کرتے ہوئے) کہتا ہے تیرے لیے بھی اس کی مثل ہو۔