Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
جمعہ کے روز بکثرت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم۔ کیا انبیا و رسل کے اجسام قبروں میں سالم ہیں؟
حدیث نمبر: 3005
-" أكثروا علي من الصلاة يوم الجمعة، فإن صلاتكم معروضة علي. قالو: كيف تعرض عليك وقد أرمت؟ قال: إن الله تعالى حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء".
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے روز مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ صحابہ نے پوچھا: آپ پر یہ چیز کیسے پیش کی جائے گی، آپ تو (‏‏‏‏ ‏‏‏‏مٹی میں) فنا ہو چکے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے زمین پر حرام قرار دیا ہے کہ وہ انبیاء کا جسم کھائے۔