Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
وزن میں بھاری اذکار
حدیث نمبر: 2989
-" بخ بخ - وأشار بيده لخمس - ما أثقلهن في الميزان: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر والولد الصالح يتوفى للمرء المسلم فيحتسبه".
سیدنا ابوسلمی رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے، سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واہ! واہ!۔ اپنی انگلی کے ساتھ پانچ کا اشارہ کیا۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یہ اذکار) ترازو میں کتنے بھاری ہوں گے: «سبحان الله، الحمدلله، لا اله الا الله، الله اكبر» (‏‏‏‏اور پانچویں چیز) فوت ہونے والا کسی کا نیک بیٹا ہے، کہ اس کا باپ اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھ کر صبر کرتا ہے۔