سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
اونچے مقامات پر تکبیرات کا اہتمام کرنا
حدیث نمبر: 2975
-" أوصيك بتقوى الله والتكبير على كل شرف".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، جو سفر کا ارادہ رکھتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھے اللہ سے ڈرنے اور ہر بلند جگہ پر «الله اكبر» کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔“