سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
ذکر خدا کے علاوہ سب کچھ لغو و لہو ہے
حدیث نمبر: 2970
-" كل شيء ليس من ذكر الله عز وجل فهو لغو ولهو أو سهو إلا أربع خصال: مشي الرجل بين الغرضين، وتأديبه فرسه، وملاعبته أهله، وتعلم السباحة".
عطا بن ابورباح کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری اور سیدنا جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہما کو تیر اندازی میں مقابلہ کرتے دیکھا، ایک اکتا کر بیٹھ گیا، دوسرے نے اسے کہا: تو سست پڑ گیا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ذکر الٰہی کے علاوہ ہر چیز بیکار اور فضول ہے، ماسوائے ان چار چیزوں کے: (۱) آدمی کا دو نشانوں کے درمیان چلنا، (۲) گھوڑے کو سدھانا، (۳) بیوی کے ساتھ کھیلنا (اور خوش طبعی کرنا) اور (۴) تیراکی سیکھنا۔“