Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
ذکر خدا والے کلمات عرش معلیٰ کے پاس
حدیث نمبر: 2961
- (إن مما تذكرون من جلال الله: التسبيح والتهليل والتحميد، ينعطفن حول العرش، لهن دوي كدوي النحل، تذكر بصاحبها، أما يحب أحدكم أن يكون له- أو لا يزال له- من يذكر به).
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم تسبیح «سبحان الله» تھلیل «لا اله الا الله» اور تحمید «الحمد للہ» کی صورت میں اللہ تعالیٰ کے جلال کا تذکرہ کرتے ہو تو یہ (‏‏‏‏اذکار) عرش کے اردگرد عاجزی کرتے ہیں، شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی طرح ان کی آواز ہوتی ہے اور یہ اپنے (‏‏‏‏ذکر کرنے والے) صاحب کا تذکرہ کرتے ہیں۔ تو اب کیا تم لوگ نہیں چاہتے کہ تمہارا کوئی ایسا عمل ہو جو (‏‏‏‏عرش کے پاس) تمہاری یاد دلاتا رہے۔