Note: Copy Text and to word file

سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
کتنے ایام میں مکمل قرآن مجید کی تلاوت کی جائے
حدیث نمبر: 2950
-" اقرأ القرآن في أربعين، (ثم في شهر، ثم في عشرين، ثم في خمس عشرة، ثم في عشر، ثم في سبع، قال: انتهى إلى سبع)".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: چالیس دنوں میں قرآن مجید پڑھا کر، چلو تیس دنوں میں پڑھ لیا کر، چلو بیس دنوں میں سہی، نہیں تو پندرہ ایام میں، نہیں تو دس ایام میں سہی، یا پھر سات دنوں میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات دنوں پر بات کو بند کر دیا۔