Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
سورہ تکویر، انشقاق اور انفطار میں قیامت کا منظر
حدیث نمبر: 2920
-" من سره أن ينظر إلى يوم القيامة كأنه رأي العين فليقرأ * (إذا الشمس كورت) * و* (إذا السماء انشقت) * و * (إذا السماء انفطرت) *".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی روز قیامت کو حقیقی صورت میں دیکھنا چاہتا ہے وہ «اذا الشمس كورت» یعنی سورہ تکویر، «اذا السماء انشقت» يعنی سورہ انشقاق اور «اذا السماء انفطرت» یعنی سورہ انفطار کی تلاوت کر لے۔