سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
غلام اور مالک ایک دوسرے کو کیسے پکاریں
حدیث نمبر: 2876
-" لا يقولن أحدكم عبدي، فكلكم عبيد الله ولكن ليقل: فتاي ولا يقل العبد ربي ولكن ليقل: سيدي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی اپنے غلام کو «عبدي» (میرا بندہ) نہ کہے بلکہ «فتاي» ( میرا خادم) کہے، کیونکہ تم سارے اللہ کے بندے ہو۔ اسی طرح کوئی غلام اپنے آقا کو «ربى» (میرا رب) نہ کہے بلکہ «سيدى» (میرا سردار) کہے۔“