سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
کسی کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اور کنیت کو جمع کرنا
حدیث نمبر: 2868
-" لا تجمعوا بين اسمي وكنيتي، [أنا أبو القاسم، والله يعطي، وأنا أقسم]".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام ( محمد) اور میری کنیت ( ابوالقاسم) کو جمع نہ کرو، میں ابوالقاسم ہوں، اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں۔“