سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
عزت والے مقام کا مستحق مالک خود ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2798
-" الرجل أحق بصدر دابته وصدر فراشه وأن يؤم في رحله".
عبداللہ بن یزید خطمی، جو کوفہ پر گورنر تھے، کہتے ہیں: ہم قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر آئے، مؤذن نے نماز کے لیے اذان دی۔ ہم نے قیس کو کہا کہ کھڑے ہوں اور ہمیں نماز پڑھائیں، انہوں نے کہا: میں جن لوگوں کا امیر نہیں ہوں ان کو نماز نہیں پڑھاؤں گا۔ ایک آدمی، جو کم درجہ نہیں تھا اور جسے عبداللہ بن حنظلہ غسیل کہا جاتا تھا، نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی دوسروں کی بہ نسبت اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ وہ اپنے جانور پر آگے بیٹھے، اپنی مخصوص نشست گاہ کی دائیں جانب (یا اس کے سامنے والے حصے پر) بیٹھے اور اپنی رہائش گاہ پر امامت کروائے۔ ” قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سن کر اپنے غلام سے کہا: او فلاں! کھڑے ہو اور نماز پڑھاؤ۔