سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
اہل و عیال کے حق میں بہترین سب سے بہترین ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2790
-" خيركم خيركم لأهله، وإذا مات صاحبكم فدعوه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں بہترین آدمی وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے بہتر ہو اور جب کوئی آدمی مر جائے تو اس (کا برا تذکرہ) ترک کر دیا کرو۔“