سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
ٹھہراؤ اور سنجیدگی کی فضیلت اور عجلت کی مذمت
حدیث نمبر: 2780
-" التأني من الله والعجلة من الشيطان".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہراؤ اور آہستگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جلد بازی اور عجلت شیطان کی طرف سے ہے۔“