سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
کسی کو اللہ تعالیٰ کی مغفرت سے محروم نہیں سمجھنا چاہیے
حدیث نمبر: 2745
-" إن رجلا قال: والله لا يغفر الله لفلان، وإن الله قال: من ذا الذي يتألى علي أن لا أغفر لفلان؟! فإني قد غفرت لفلان، وأحبطت عملك. أو كما قال".
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں کو نہیں بخشے گا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کون ہے جو مجھ پر قسم اٹھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا؟ میں نے اس کو بخش دیا اور تیرے (قسم اٹھانے والے کے) اعمال ضائع کر دیے۔“ یا جیسے آپ نے فرمایا۔