Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
راستوں میں بیٹھنے کے حقوق
حدیث نمبر: 2733
-" إن أبيتم إلا أن تجلسوا فاهدوا السبيل وردوا السلام وأعينوا المظلوم".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر انصاریوں کی ایک مجلس کے پاس سے ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: اگر تم نے راستوں میں بیٹھنا ہی ہے تو مسافر کی رہنمائی کرو، سلام کا جواب دو اور مظلوم کی مدد کرو۔