Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دی گئی زحمت بھی رحمت ہے
حدیث نمبر: 2726
- (اللهمَّ! إنِّي أتّخذُ عندَك عهداً لن تُخلِفَنِيهِ، فإنّما أنا بشَرٌ؛ فأيُّ المؤمنينَ آذيتُه؛ شتمتُه، لعنتُه، جلدته؛ فاجعلها له صلاةً، وزكاةً، وقربةً تقرّبه بها إليكَ يومَ القيامةِ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میں تجھ سے ایک وعدہ لیتا ہوں، تو اس کی مخالفت نہ کرنا۔ میں تو محض ایک بشر ہوں، میں نے جس مومن کو تکلیف دی یا برا بھلا کہا یا اس پر لعنت کی یا اسے کوڑے لگائے، تو اس چیز کو اس کے لیے باعث رحمت، باعث تزکیہ اور ذریعہ تقرب قرار دے، جو اسے روز قیامت تیرے قریب کر دے۔