سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
جنتی افراد
حدیث نمبر: 2724
-" ألا أخبركم برجالكم من أهل الجنة؟ النبي في الجنة، والصديق في الجنة، والشهيد في الجنة، والمولود في الجنة، والرجل يزور أخاه في ناحية المصر لا يزوره إلا لله عز وجل، ونساؤكم من أهل الجنة الودود الولود العؤود على زوجها التي إذا غضب جاءت حتى تضع يدها في يد زوجها، وتقول: لا أذوق غمضا حتى ترضى".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس بات پر آگاہ نہ کر دوں کہ تم مردوں میں سے کون لوگ جنت میں جائیں گے؟“، (یاد رکھو کہ) نبی جنت میں جائے گا، صدیق جنت میں جائے گا، شہید جنت میں جائے گا، نابالغ بچہ جنت میں جائے گا اور وہ آدمی جنت میں جائے گا جو اللہ تعالیٰ کے لیے شہر کے ایک کنارے میں بسنے والے بھائی سے ملاقات کرنے کے لیے جاتا ہے۔ رہا مسئلہ جنتی عورتوں کا، تو وہ یہ ہیں: زیادہ محبت کرنے والی، زیادہ بچے جنم دینے والی اور خاوند کے پاس بار بار آنے والی (اور خاوند کی اس قدر مطیع کہ) اگر وہ اس سے ناراض ہو جائے تو اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ رکھ کر کہے: ”جب تک آپ مجھ سے راضی نہیں ہوں گے، میں کوئی ادنی سی چیز بھی نہیں کھاؤں گی۔“