سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
سانپ اور کتے کو قتل کرنا
حدیث نمبر: 2720
- (اقتُلُوا الحيّاتِ والكلابَ، واقتلُوا ذا الطُّفيَتَينِ والأبتَرَ؛ فإنّهما يلتمسانِ البصَرَ، ويستسقطانِ الحَبَالى).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سانپوں اور کتوں کو قتل کرو اور (بالخصوص) دو دھاریوں والے اور چھوٹی دموں والے موذی سانپوں کو قتل کرو، کیونکہ یہ نظر اچک لیتے ہیں اور حمل گرا دیتے ہیں۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی گئی ہے۔