Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
مجلس کے آداب
حدیث نمبر: 2675
-" لا يقيمن أحدكم أخاه يوم الجمعة ثم ليخالف إلى مقعده فيقعد فيه ولكن يقول: افسحوا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی جمعہ والے دن اپنے بھائی کو کھڑا کر کے اس کی نشست پہ نہ بیٹھے بلکہ اسے کہنا چاہیئے: مجلس میں وسعت پیدا کرو۔