سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
غیرمسلموں کے سلام یا بددعاؤں کا جواب کیسے دیا جائے؟
حدیث نمبر: 2664
-" إذا مررتم باليهود... فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم".
سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم یہودیوں کے پاس سے گزرو تو انہیں سلام نہ کہو اور اگر وہ تمہیں سلام کہیں تو جواب میں صرف «وعليكم» ”اور تم پر بھی ہو“ کہو۔“