صحيح البخاري
كِتَاب الْحَيْضِ
کتاب: حیض کے احکام و مسائل
28. بَابُ إِذَا رَأَتِ الْمُسْتَحَاضَةُ الطُّهْرَ:
باب: جب مستحاضہ اپنے جسم میں پاکی دیکھے تو کیا کرے؟
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَلَوْ سَاعَةً، وَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا إِذَا صَلَّتِ الصَّلَاةُ أَعْظَمُ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ غسل کرے اور نماز پڑھے اگرچہ دن میں تھوڑی دیر کے لیے ایسا ہوا ہو اور اس کا شوہر نماز کے بعد اس کے پاس آئے۔ کیونکہ نماز سب سے زیادہ عظمت والی چیز ہے۔