Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
اچھے اور برے لوگوں کی علامتیں
حدیث نمبر: 2607
-" إذا أتى الرجل القوم فقالوا مرحبا، فمرحبا به يوم يلقى ربه، وإذا أتى الرجل القوم فقالوا له: قحطا، فقحطا له يوم القيامة".
سیدنا ابوسعید ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب کوئی آدمی کسی قوم کے پاس جاتا ہے اور وہ (‏‏‏‏رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے) اسے خوش آمدید کہتے ہیں، تو جس دن ایسا آدمی اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا اس دن بھی اسے خوش آمدید کہا جائے گا اور اگر کوئی آدمی کسی قوم کے پاس جائے اور وہ (‏‏‏‏ناخوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے) اسے دھتکار دے تو روز قیامت اسے بھی دھتکار دیا جائے گا۔