سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
اجازت لینے کا طریقہ
حدیث نمبر: 2598
-" اخرجي إليه، فإنه لا يحسن الاستئذان، فقولي له فليقل: السلام عليكم أدخل؟".
بنو عامر قبیلے کا ایک آدمی بیان کرتا ہے کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا: میں اندر آ سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی خادمہ کو حکم دیتے ہوئے فرمایا: ”اس آدمی کا اجازت طلب کرنے کا انداز اچھا نہیں ہے، اس لیے اس کے پاس جا کر اسے بتلاؤ کہ یوں کہہ کر (اجازت طلب کیا کر): السلام علیکم، میں داخل ہو سکتا ہوں؟“