سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
ٹیک لگا کر کھانا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 2589
-" ما رئي رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل متكئا قط، ولا يطأ عقبه رجلان".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹیک لگا کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا اور (نہ یہ دیکھا گیا کہ) دو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل رہے ہوں (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے آگے ہوں)۔