سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
امہات المؤمنین کے حق میں مہربان لوگ سچے اور صابر تھے
حدیث نمبر: 2577
- (لا يَعْطِفُ عليكنَّ بعْدِي إلا الصّادقُون الصّابرُون).
سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ (اپنی بیویوں سے) فرما رہے تھے: ”میرے بعد تم پر وہی لوگ مہربان و مشفق ہوں گے، جو سچے اور صابر ہوں گے۔“ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن سعد بن أبی سرح کو ایک چیز (یعنی باغ) چالیس ہزار کا فروخت کیا اور وہ (ساری رقم) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجات میں تقسیم کر دی، اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔