سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنا
حدیث نمبر: 2565
- (مَن قال عليّ ما لم أَقُلْ؛ فَلْيَتَبَوَّأْ مقعده من النار).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری طرف ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہ کہی ہو تو وہ جہنم میں اپنا ٹھکانہ بنا لے۔“ یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ صحابہ کی ایک جماعت سے مروی ہے۔ (اس جماعت سے مراد) سیدنا عثمان، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عقبہ بن عامر، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا سلمہ بن اکوع، سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا ابوموسیٰ غافقی رضی اللہ عنہم ہیں۔