سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
مسلمان کا مال ناحق غصب کرنے کا انجام
حدیث نمبر: 2562
- (من اقتطع مال امرئ مسلم؛ بيمين كاذبة؛ كانت نكتة سوداء في قلبه، لا يغيرها شيء إلى يوم القيامة).
سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے جھوٹی قسم اٹھا کر کسی مسلمان کا مال چھین لیا، اس کے دل پر ایک ایسا سیاه نقطہ لگے گا جس کو قیامت تک کوئی چیز تبدیل نہیں کر سکے گی۔“