سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
خود پسندی و خود سری کا وبال
حدیث نمبر: 2558
-" ما من رجل يتعاظم في نفسه ويختال في مشيته إلا لقي الله وهو عليه غضبان".
یونس بن قاسم یمامی سے روایت ہے کہ عکرمہ بن خالد بن سعید بن عاص مخزومی نے اسے بیان کیا کہ وہ عبداللہ بن عمر بن خطاب سے ملے اور کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! ہم بنو مغیرہ ہیں، ہم میں بڑائی (اور غرور) ہے، تو کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص بڑا بنتا ہے اور اکڑ کر چلتا ہے وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر سخت غضبناک ہو گا۔“