سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
مسجد میں قبلہ والی سمت میں تھوکنا
حدیث نمبر: 2549
- (ما أحسن هذا!)
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ میں کھنگار دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت غصہ آیا، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ سو ایک انصاری عورت آئی، اس نے اس کو کھرچ دیا اور اس کی جگہ ”خلوق“ خوشبو لگا دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا کام ہے!“۔