سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
چھوٹوں سے پیار اور بڑوں کا احترام
حدیث نمبر: 2548
-" ليس منا من لم يرحم صغيرنا ويوقر كبيرنا".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بوڑھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، لوگوں نے اس کو جگہ دینے میں تاخیر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کیا اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کی وہ ہم میں سے نہیں۔“