سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ضعیف صحابہ کا خیال رکھنا
حدیث نمبر: 2532
-" كان يتخلف في المسير، فيزجي الضعيف ويردف ويدعو لهم".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلنے میں پیچھے رہتے، کمزور کو چلاتے اور اپنے پیچھے بٹھاتے تھے اور صحابہ کے لیے دعا کرتے تھے۔