سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
ہر انسان کا نصیب اس کی گردن میں ہے
حدیث نمبر: 2517
-" طائر كل إنسان في عنقه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر انسان کے خیر یا شر کا حصہ اس کے گلے میں لگا دیا گیا ہے۔“ یہ اللہ کے فرمان «وَكُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ» ”اور ہم نے ہر انسان کی برائی بھلائی کو اس کے گلے لگا دیا ہے“ کی تفسیر ہے۔