سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
مسلمان سے لڑنا کفر اور اس کو گالی دینا فسق ہے
حدیث نمبر: 2516
- (سِبَابُ المسلمِ أخاه فسوقٌ، وقتالُهُ كفرٌ، وحُرمَةُ مالِهِ كحُرمة دَمِهِ).
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کا اپنے بھائی کو گالی دینا فسق ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے اور اس کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے۔“