سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
چھ مجرم
حدیث نمبر: 2510
-" ثلاثة لا تسأل عنهم: رجل فارق الجماعة وعصى إمامه ومات عاصيا، وأمة أو عبد أبق فمات، وامرأة غاب عنها زوجها قد كفاها مؤنة الدنيا فتبرجت بعده، فلا تسأل عنهم. وثلاثة لا تسأل عنهم: رجل نازع الله عز وجل رداءه، فإن رداءه الكبرياء وإزاره العزة، ورجل شك في أمر الله والقنوط من رحمة الله".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تین آدمیوں کے (عذاب کے) بارے میں سوال نہ کر (١) ایسا آدمی جو جماعت سے علیحدہ ہو گیا ہو اور امام کی نافرمانی کی ہو اور اسی حالت میں مر گیا ہو (٢) ایسی لونڈی یا غلام جو (اپنے مالک سے) بھاگ گیا ہو اور اسی حالت میں مر گیا ہو اور (٣) ایسی عورت کہ اس کا شوہر اس کے دنیوی اخراجات پورے کر کے غائب ہوا ہو اور وہ (اس کی عدم موجودگی میں) بن سنور کر باہر نکلی ہو۔ ان کے بارے میں تو مت پوچھ۔ اسی طرح تین آدمی ہیں (ان کے عذاب کے بارے میں بھی) مت دریافت کر ( ١) ایسا آدمی جس نے اللہ سے اس کی چادر چھیننے (کی کوشش کی ہو) اور اللہ کی چادر کبریائی ہے اور اس کا ازار عزت (و طاقت) ہے (٢) ایسا آدمی جس نے اللہ کے حکم میں شک کیا ہو اور (٣) ایسا شخص جو اللہ کی رحمت سے ناامید ہو گیا ہو۔“