Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
انبیا کی عاجزی و انکساری
حدیث نمبر: 2478
- (بُعثَ موسى عليه السلامُ وهو راعي غنمٍ، وبُعثَ داودُ عليه السلامُ وهو راعي غنمٍ، وبُعثتُ أنا وأنا راعي غنمٍ بأَجيادَ).
سیدنا عبدہ بن حزن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اونٹوں والے اور بکریوں والے ایک دوسرے پر فخر کرنے لگے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا، وہ بکریاں چرانے والے تھے۔ داؤد علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا، وہ بھی بکریاں چرانے والے تھے اور جب مجھے بعثت عطا کی گئی تو میں بھی مقام اجیاد میں بکریاں چرانے والا تھا۔