Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، فرزندان امت کے باپ اور زوجات رسول ان کی مائیں ہیں
حدیث نمبر: 2475
- (أما ترضى أن أكون أنا أبوك، وعائشة أمّكَ؟ قاله لبشرِ ابنِ عقربة حين بكى لاستشهاد أبيه).
سیدنا بشر بن عقربہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ‏‏وہ کہتے ہیں: میرا باپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی غزوہ میں شہید ہو گیا، ‏‏‏‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں رو رہا تھا۔ آپ نے مجھے کہا: خاموش ہو جاؤ، کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہو گا کہ میں تیرا باپ ہوں اور عائشہ تیری ماں۔