سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
مؤمن کو خوش کرنا عظیم عمل ہے
حدیث نمبر: 2462
-" أفضل الأعمال أن تدخل على أخيك المؤمن سرورا أو تقضي عنه دينا أو تطعمه خبزا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”افضل اعمال یہ ہیں کہ تو اپنے مومن بھائی کو خوش کرے یا اس کا قرضہ ادا کر دے یا اس کو روٹی کھلا دے۔“