سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
سلام نہ کرنے والا انتہائی بخیل ہے
حدیث نمبر: 2460
- (ما رأيت الذي هو أبخل منك؛ إلا الذي يبخل بالسلام).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: فلاں آدمی کا میرے باغ میں کھجور کا درخت ہے اور اس نے مجھے بڑی تکلیف دے رکھی اور اس کے کھجور کے درخت کا وجود میرے لیے باعث تکلیف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا اور فرمایا: ”فلاں کے باغ میں جو تیرا درخت ہے وہ مجھے فروخت کر دے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر مجھے ہبہ کر دے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر جنت میں کھجور کے درخت کے عوض مجھے دے دے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تجھ سے بڑھ کر بخیل نہیں دیکھا، بجز اس شخص کے جو سلام (کے معاملہ) میں بخل کرتا ہے (وہ سب سے بڑا بخیل ہے)۔“