سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
والدین کی عظمت
حدیث نمبر: 2452
- (لا، ولكن برَّ أباك، وأحسن صحبته).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر عبداللہ بن ابی بن سلول کے پاس سے ہوا، وہ ایک جھاڑی کے سائے میں تھا، اس نے کہا: ابن ابی کبشہ ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ہم پر گرد و غبار اڑایا ہے۔ اس کے بیٹے عبدالله بن عبدالله نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عزت دی اور آپ پر کتاب نازل کی! اگر آپ کی چاہت ہو تو میں اس کا سر (قلم کر کے) آپ کے پاس لے آتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تو اپنے باپ سے نیکی کر اور حسن صحبت سے پیش آ۔“