سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
چھ اعمال کی ضمانت پر جنت کی ضمانت
حدیث نمبر: 2449
-" اضمنوا لى ستا من أنفسكم أضمن لكم الجنة: اصدقوا إذا حدثتم وأوفوا إذا وعدتم وأدوا إذا ائتمنتم واحفظوا فروجكم وغضوا أبصاركم وكفوا أيديكم".
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں (۱) جب بات کرو تو سچ بولو، (۲) جب وعدہ کرو تو پورا کرو، (٣) جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو ادا کرو، (٤) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، (٥) اپنی آنکھوں کو نیچا رکھو، (٦) اور اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو۔“